جسم کے زخم بھر جاتے ہیں لیکن روح کے گھاؤ بہت مشکل سے بھرتے ہیں اور بہت وقت لے جاتے ہیں اور اس بربادی کی یادیں سدا عورت کے ساتھ رہتی ہیں جس کی وجہ سے عورت اپنے شوہر سے وفادار نہیں ہو پاتی . . . اور شوہر عورت کی زندگی میں اس صدا بہار کی طرح آتا ہے جسے جلد یا بدیر آنا ہی ہوتا ہے کہ جس کے ساتھ عورت کا جوڑا اس کے دنیا میں آنے سے پہلے آسمانوں پر لکھا جا چکا ہے، جو الله کے حکم سے ہونا ہی ہے-
اس صدا بہار کا انتظار ذرا کٹھن ضرور ہوتا ہے لیکن یہ اپنے ساتھ آبادی سکون اور محبّت لے کر آتا ہے- اسی لئے لڑکی کو کوشش کرنی چاہیے کے وہ اس انتظار سے سکھ پیدا کر سکے . . .
والدین نہ تم پے کوئی زور دیتے ہیں نہ تم پے نظر رکھتے ہیں- وہ بس تم پے اعتماد کرتے ہیں اور تمھیں آزادی بھی دیتے ہیں . . . کیوں کے نہ تو تم جاہل ہو اور نہ ہی غلام
، تمھیں اپنے والدین کے اتماد اور عزت کا بھرم رکھنا چاہیے،
اسی لئے طوفان سے آشنائی میں تمہارا بھلا ہے یا پھر بہار کے انتظار میں . . . یہ فیصلہ ہم لڑکیوں نے کرنا ہے اور اس اعتبار کے کھیل میں تمہارا اور تمہارے والدین کی تربیت کا بھی امتحان ہوتا ہے
0 comments:
Post a Comment