بہت سوچا تو اس نتیجے پر پہنچا کہ بنیادی طور پر پاکستانی قوم متحد قوم ہے، اور اسکے عملی مظاہرے جا بجا سامنے آتے رہتے ہیں جسی واضح مثال 2005 کا زلزلہ اور 2011 کا سیلاب تھا جس میں ہر پاکستانی نے قومیت کی سوچ سے بالاتر ہوکر اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کی۔ اور یہی اتحاد اور یگانگت دشمنوں جن میں امریکہ و بھارت وغیرہ شامل ہیں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا، اسلیئے وہ غیر محسوس طور پر قومیت اور صوبایئت کے جھوٹے نعرے لگا لگا کر ہمارے ذہنوں میں یہ زہر انڈیل رہے ہیں اور اس کیلیئے انہوں نے پاکستانی میڈیا کا سہارا بھی لیا ہے۔
افسوس تو یہ ہے کہ ہمارے ذہن اب کسی حد تک اس زہر کو قبول کر بھی رہے ہیں اور اب ہر بات پر قوم اور صوبوں کی بحث درمیان میں لائی جارہی ہے۔
ایک دوسرے کی محرومیاں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر حل کرنی ہیں۔
ایک انگلی کو کوئی بھی آسانی سے توڑ سکتا ہے لیکن جب یہ انگلیاں مل کر مکّا بن جاتی ہیں تو دشمن کا منہ توڑ دیتی ہیں۔
آیئے ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم کبھی قومی اور صوبائی تعصب کو اپنے دل میں جگہ نہیں دینگے اور اس پیغام کو پاکستان کے کونے کونے میں پہنچائینگے کہ ہم ایک ہیں کیونکہ
ہم چاہے سندھی ہوں
پٹھان ہوں
سرائیکی ہوں
پنجابی ہوں
مہاجر ہوں
بلوچ ہوں
یا کوئی اور ہوں
سب سے پہلے
"ہم پاکستانی ہیں"
0 comments:
Post a Comment