Posted by Aehtasham tariq |
5:40 PM |
|
ایک دفعہ دادی اپنے پوتے کو ساتھ لے کر اپنے گھر چلی گئی، صبح ہوتے ہی بیٹے نے ملازمہ کے ہاتھوں ایک چٹھی دیکر اپنی والدہ کے پاس بھیجا ۔ چھٹی میں لکھا تھا؛
"امی کل آپ ہمارے گھر آئیں اور ہمارے بیٹے کو لیکر چلی گئیں۔ اگر ہم موجود ہوتے تو شاید اس کو آپ کے ہمراہ جانے نہ دیتے کیونکہ وہ ہمیں جان سے... زیادہ عزیز ہے اور اس کے بغیر ایک دن گزارنا ہمارے لیے محال ہے. وہ نہیں تھا تو کل شام کا کھانا بھی کھایا نہ جا سکا رات میں اور اسکی ماں سو نہ سکے ملازمہ کو بھجوا رہا ہوں ہمارا بیٹا لوٹا دو"
ماں نے اپنے پوتے کو لوٹا دیا لیکن ساتھ میں ایک چٹھی بھی دی - جس پہ لکھا تھا
"تمھیں اپنے بیٹے سے دوری کا کس قدر احساس ہوا اب تمھیں معلوم ہوا ہو گا کہ بیٹے کی جدائی کا غم کیا ہوتا ہے اپنی شادی ہو جانے کے بعد تم نے ہمارا چہرہ بھی دیکھنا گوارا نہیں کیا تمھارا ایک دن میں یہ حال ہوا ہے
ذرا سوچو تم مجھ سے دس سال سے جدا ہو، میرا کیا حال ہو رہا ہو گا....
0 comments:
Post a Comment