حضرت نعمان بن ثابت (امام ابو حنیفہ) رحمتہ اللہ عليہ کم سن تھے.. اپنے والد کے ساتھ حاضر ھوئے تھے.. آپ نے والد صاحب سے جواب کی اجازت مانگی.. والد صاحب نے منع کر دیا.. امام صاحب کھڑے ھو گئے اور خلیفہ سے اجازت طلب کی.. اس نے اجازت دے دی..
رومی سفیر سوال کرنے کے لئے ممبر پر تھا.. امام صاحب نے کہا.. " آپ سائل ھیں..؟ "
اس نے کہا.. "ھاں.."
اس پر امام صاحب نے فرمایا.. "تو پھر آپ کی جگہ زمین ھے اور میری جگہ ممبر ھے.."
وہ اتر آیا.. امام ابو حنیفہ ممبر پر چڑھے اور فرمایا.. " سوال کرو.. "
اس نے کہا.. " اﷲ سے پہلے کیا چیز تھی..؟ "
امام صاحب نے فرمایا.. " عدد جانتے ھو..؟ "
اس نے کہا.. "ھاں.."
امام صاحب نے فرمایا.. " ایک سے پہلے کیا ھے..؟ "
رومی نے کہا.. " ایک اول ھے.. اس سے پہلے کچھ نہیں.. "
امام صاحب نے فرمایا.. " جب واحد مجازی لفظی سے پہلے کچھ نہیں تو پھر واحدِ حقیقی سے قبل کیسے کوئی ھو سکتا ھے..؟ "
رومی نے دوسرا سوال کیا.. " اﷲ کا رخ کس طرف ھے..؟ "
امام صاحب نے فرمایا.. " جب تم چراغ جلاتے ھو تو چراغ کا نور کس طرف ھوتا ھے..؟ "
رومی نے کہا.. "یہ نور ھے.. اس کے لئے ساری جہات برابر ھیں.. "
تب امام صاحب نے فرمایا.. "جب نورِ مجازی کا رخ کسی ایک طرف نہیں تو پھر جو نورالسموات والارض ' ھمیشہ رھنے والا ' سب کو نور اور نورانیت دینے والا ھے اس کے لئے کوئی خاص جہت کیسے متعین ھو گی..؟ "
رومی نے تیسرا سوال کیا.. "اﷲ اس وقت کیا کر رھا ھے..؟ "
امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ عليہ نے فرمایا.. "جب ممبر پر تم جیسا اﷲ کے لئے مماثل ثابت کرنے والا ھو تو اس کو اتار کر ' جو مجھ جیسا موحد ھو اس کو ممبر کے اوپر بیٹھاتا ھے.. ھر دن اس کی ایک نرالی شان ھوتی ھے.. "
یہ جواب سن کر رومی لاجواب ھو گیا اور مال چھوڑ کر چلا گیا..
مولانا شبلی نعمانی کی کتاب ''سیرت نعمان بن ثابت رحمتہ اللہ عليہ'' سے ماخو
0 comments:
Post a Comment