Information and theories about Islam

Friday, August 21, 2015

کبھی آپ نے غور کیا



کبھی آپ نے غور کیا کہ جو کام حقیقی زندگی میں مختلف مسالک کے علماء کرتے ھیں ھوبھو وھی کام فیس بک پر انہی مسالک سے وابستہ مختلف پیجز کررھے ھیں.. اور نہائت افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ جس طرح حقیقی زندگی میں اسلام کے نام لیوا علماء کی اکثریت محض فرقہ پرستی اور بین المسالک نفرت کی آگ بھڑکانے میں ھی مصروف عمل ھے (درحقیقت ان فرقہ پرست متعصب لوگوں کو علماء کہنا خود علماء کرام کے ساتھ زیادتی ھے..) ویسے ھی فیس بک پر اسلام کے نام پر بناۓ گئے پیجز کی اکثریت بھی محض "میں اور میرا مسلک" کے پرچار میں ھی لگی ھوئی ھے.. اسلام کی تبلیغ کے بجاۓ ان کا سارا زور صرف اپنے فرقے اور مسلک کو حق پر ثابت کرنے اور دوسرے تمام فرقوں اور مسالک کو دائرہ اسلام سے باھر کرنے پر صرف ھوجاتا ھے.. اسلام ان کے نزدیک محض وہ ھے جس پر انکا مسلک ھے اور جو بھی اس سے زرہ سا بھی اختلاف کرے اسے فورا" کافر ' مشرک یا گستاخ کا فتو'ی لگا کر دائرہ اسلام سے نکال باھر کیا جاتا ھے..
ان پیجز کے ایڈمنز دوسرے مسالک کے خلاف سارا دن نفرت انگیز پوسٹس دے دے کر نفرت کی آگ بھڑکاۓ رکھتے ھیں اور ان کے اس مسلسل پروپیگنڈہ کی وجہ سے پیج میمبرز کی کچھ اس طرح "برین واشنگ" ھوجاتی ھے کہ ان کے بس میں ھو تو کسی مخالف مسلک کے مسلمان کو جیتا نہ چھوڑیں.. اور افسوس کہ اس برین واشنگ کو ھم سمجھ ھی نہیں پارھے..

فرقہ واریت ھی فرقہ واریت.. کافر کافر کی چیخ و پکار.. "صرف میرا مسلک حق ھے باقی سب شرک و بدعت" کی ذھریلی سوچ.. ایک دوسرے کے علماء اور بزرگوں کی اھانت و تحقیر اور گالی گلوچ.. ایک دوسرے کے مسالک کے علماء کی کتابوں سے , بنا سیاق و سباق کے اقتباسات لیکر , ان کو توڑ مروڑ کر اپنے مطلب کی خاطر استعمال کرنا اور ان کی بنیاد پر ایک ذھریلا جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے ان علماء کو "مشرک , بدعتی , گستاخ" ثابت کرنا اور بعض اوقات دائرہ اسلام سے ھی باھر "ثابت" کردینا............ کس کس شیطانیت کا ذکر کروں.. کوئی اھل بیت کا عاشق بن کر صحابہ کرام پر تبرا میں لگا ھے تو کوئی صحابہ کا جاں نثار بن کر اھل بیت پر زبان درازیاں جاری رکھے ھوۓ ھے.. کہیں اولیاء کرام سے محبت کے پردے میں مسلمانوں کو شرک و گمراھی کی دلدل میں غرق کیا جارھا ھے تو کہیں توحید کے نام پر بزرگان دین کی اھانت و گستاخی پر جنت کے ٹکٹ کی "نوید" سنائی جا رھی ھے..

یہ سب کیا ھے..؟ کیا یہ ھی اسلام کی خدمت ھے کہ زرہ زرہ سے اختلافات پر مخالف راۓ کے مسلمان کو دائرہ اسلام سے باھر کا راستہ دکھایا جاۓ..؟ اختلافات اپنی جگہ مگر کیا اختلافات سلجھانے کا بس یہی ایک ھی طریقہ ھے کہ مخالف کو کفر کا فتو'ی لگا کر سرے سے مسلمان ھی نہ مانا جاۓ..؟

یاد رکھیں ! یہ لوگ , یہ پیجز آپ کے دشمن ھیں آپ کے ایمان کے دشمن ھیں.. آپ جس بھی مسلک سے وابستہ ھوں , ایسے ھر پیج کو ان لائک کردیجیے جو اصلاح کے نام پر فساد پھیلاتا ھو اور بات بات پر , ذرا ذرا سے اختلاف پر مخالف کو "مشرک , بدعتی , بدمذھب , گستاخ" کہہ کر دائرہ اسلام سے باھر کرتا ھو.. ایسے ھر پیج کو خدا حافظ کہہ دیجیے جو مسلکی اختلاف کی بنیاد پر دوسرے مسالک کے آئمہ و علماء کرام کی تحقیر و تذلیل میں ملوث ھو.. ایسے ھر پیج کو چھوڑ دیجیے جو بین المسالک محبت , باھمی احترام اور امن کے بجائے نفرت اور انتشار کا پرچار کرتا ھو..
یہ لوگ , یہ پیجز آپ کے اور آپ کے دین و ایمان کے دشمن ھیں.. خدارا ان سے جان چھڑا لیجیے.. اسی میں آپ کی بہتری ھے

0 comments:

Post a Comment

Unordered List

Total Pageviews

Powered by Blogger.

Followers

Flag counter

Flag Counter