Information and theories about Islam

Showing posts with label واقعات. Show all posts
Showing posts with label واقعات. Show all posts

Sunday, July 24, 2016

ایک درد بھرا سچا واقعہ

ایک درد بھرا سچا واقعہ

ایک بار جب جبرائیل علیہ سلام نبی کریم کے پاس آے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرائیل کیا معاملہ ہے کہ آج میں آپکو غمزدہ دیکھ رہا ہو ں جبرائیل نے عرض کی اے محبوب کل جہاں آج میں اللہ پاک کے حکم سے جہنم کا نظارہ کرکہ آیا ہوں اسکو دیکھنے سے مجھ پہ غم کے آثار نمودار ہوے ہیں نبی کریم نے فرمایا جبرائیل مجھے بھی جہنم کے حالات بتاو جبرائیل نے عرض کی جہنم کے کل سات درجے ہیں 

ان میں جو سب سے نیچے والا درجہ ہے اللہ اس میں منافقوں کو رکھے گا
اس سے اوپر والے چھٹے درجے میں اللہ تعالی مشرک لوگوں کو ڈلیں گے 
اس سے اوپر پانچویں درجے میں اللہ سورج اور چاند کی پرستش کرنے والوں کو ڈالیں گے 
چوتھے درجے میں اللہ پاک آتش پرست لوگوں کو ڈالیں گے 
تیسرے درجے میں اللہ پاک یہود کو ڈالیں گے
دوسرے درجے میں اللہ تعالی عسائیوں کو ڈالیں گئ
یہ کہہ کر جبرائیل علیہ سلام خاموش ہوگئے تو نبی کریم نے پوچھا 
جبرائیل آپ خاموش کیوں ہوگئے مجھے بتاو کہ پہلے درجے میں کون ہوگا 
جبرائیل علیہ سلام نے عرض کیا 
یا اللہ کے رسول پہلے درجے میں اللہ پاک آپکے امت کے گنہگاروں کو ڈالے گے

جب نبی کریم نے یہ سنا کہ میری امت کو بھی جہنم میں ڈالا جاے گا تو آپ بے حد غمگین ہوے اور آپ نے اللہ کے حضور دائیں کرنا شروع کی تین دن ایسے گزرے کہ اللہ کے محبوب مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے تشریف لاتے نماز پڑھ کر حجرے میں تشریف لے جاتے اور دروازہ بند کرکہ اللہ کے حضور رو رو کر فریاد کرتے صحابہ حیران تھے کہ نبی کریم پہ یہ کیسی کیفیت طاری ہوئی ہے مسجد سے حجرے جاتے ہیں

گھر بھی تشریف لیکر نہیں جا رہے۔ جب تیسرا دن ہوا تو سیدنا ابو بکر سے رہا نہیں گیا وہ دروازے پہ آے دستک دی اور سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہیں آیا ۔ آپ روتے ہوے سیدنا عمر کے پاس آے اور فرمایا کہ میں نے سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہ پایا لہذا آپ جائیں آپ کو ہوسکتا ہے سلام کا جواب مل جاے آپ گئے تو آپ نے تین بار سلام کیا لیکن جواب نہ آیا حضرت عمر نے سلمان فارسی کو بھیجا لیکن پھر بھی سلام کا جواب نہ آیا حضرت سلمان فارسی نے واقعے کا تذکرہ علی رضی اللہ تعالی سے کیا انہوں نے سوچا کہ جب اتنے اعظیم شحصیات کو سلام کا جواب نہ ملا تو مجھے بھی خود نھی جانا نھی چاھیئے

بلکہ مجھے انکی نور نظر بیٹی فاطمہ اندر بھیجنی چاھیئے۔ لہذا آپ نے فاطمہ رضی اللہ تعالی کو سب احوال بتا دیا آپ حجرے کے دروازے پہ آئی
" ابا جان اسلام وعلیکم"
بیٹی کی آواز سن کر محبوب کائینات اٹھے دروازہ کھولا اور سلام کا جواب دیا 
ابا جان آپ پر کیا کیفیت ھے کہ تین دن سے آپ یہاں تشریف فرما ہے 
نبی کریم نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے آگاہ کیا ہے کہ میری امت بھی جہنم میں جاے گی فاطمہ بیٹی مجھے اپنے امت کے 
گنہگاروں کا غم کھاے جا رہا ہے اور میں اپنے مالک سے دعائیں کررہا ہوں کہ اللہ انکو معا ف کر اور جہنم سے بری کر یہ کہہ کر آپ پھر سجدے میں چلے گئے اور رونا شروع کیا یا اللہ میری امت یا اللہ میری امت کے گناہگاروں پہ رحم کر انکو جہنم سے آزاد کر 
کہ اتنے میں حکم آگیا "وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى

اے میرے محبوب غم نہ کر میں تم کو اتنا عطا کردوں گا کہ آپ راضی ہوجاو گے
آپ خوشی سے کھل اٹھے اور فرمایا لوگوں اللہ نے مجھ سے وعدہ کرلیا ہے کہ وہ روز قیامت مجھے میری امت کے معاملے میں خوب راضی کریں گا اور میں نے اس وقت تک راضی نہیں ہونا جب تک میرا آخری امتی بھی جنت میں نہ چلا جاے 
لکھتے ہوے آنکھوں سے آنسو آگئے کہ ہمارا نبی اتنا شفیق اور غم محسوس کرنے والا ہے اور بدلے میں ہم نے انکو کیا دیا ؟ آپکا ایک سیکنڈ اس تحریر کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا زریعہ ہے میری آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ لاحاصل اور بے مقصد پوسٹس ہم سب شیئر کرتے ہیں . آج اپنے نبی کی رحمت کا یہ پہلو کیوں نہ شیئر کریں. آئیں ایک ایک شیئر کرکہ اپنا حصہ ڈالیں ہم . کیا پتہ کون گنہگار پڑھ کہ راہ راست پہ آجاے. اس تحریر کو فرض سمجھ کر اپنی اپنی وال پہ شیئر کریں.

Wednesday, September 23, 2015

سلطان نور الدین زنگی



عظیم مسلمان حکمران سلطان نور الدین زنگی عشاء کی نماز پڑھ کر سوۓ کہ اچانک اٹھ بیٹھے اور نم آنکھوں سے فرمایا میرے ہوتے ہوۓ میرے آقا میرے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کون ستا رہا ہے .آپ اس خواب کے بارے میں سوچ رہے تھے جو چند لمحوں پہلے انھیں آیا جس میں سرکار دو عالم نے دو افراد کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ یہ مجھے ستا رہے ہیں.
اب سلطان کو قرار کہاں تھا،انہوں نے چند ساتھی اور سپاہی لے کر دمشق سے مدینہ جانے کا ارادہ فرمایا .
اس وقت دمشق سے مدینہ کا راستہ 25 دن کا تھا مگر آپ نے بغیر آرام کیئے یہ راستہ 12 دن میں طے کیا. مدینہ پہنچ کر آپ نے مدینہ آنے ور جانے کے تمام راستے بند کرواے اور تمام خاص و عام کو اپنے ساتھ کھانے پر بلایا. اب لوگ آ رہے تھے ور جا رہے تھے،
آپ ہر چہرہ دیکھتے مگر آپکو وہ چہرے نظر نہ آے اب سلطان کو فکر لاحق ہوئی اور آپ نے مدینے کے حاکم سے فرمایا کہ کیا کوئی ایسا ہے جو اس دعوت میں شریک نہیں .جواب ملا کہ مدینے میں رہنے والوں میں سے تو کوئی نہیں مگر دو مغربی زائر ہیں جو روضہ رسول کے قریب ایک مکان میں رہتے ہیں . تمام دن عبادت کرتے ہیں اور شام کو جنت البقیع میں لوگوں کو پانی پلاتے ہیں ، جو عرصہ دراز سے مدینہ میں مقیم ہیں. سلطان نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی، دونوں زائر بظاہر بہت عبادت گزار لگتے تھے. انکے گھر میں تھا ہی کیا ایک چٹائی اور دو چار ضرورت کی اشیاء.کہ یکدم سلطان کو چٹائی کے نیچے کا فرش لرزتا محسوس ہوا. آپ نے چٹائی ہٹا کے دیکھا تو وہاں ایک سرنگ تھی.
آپ نے اپنے سپاہی کو سرنگ میں اترنے کا حکم دیا .وہ سرنگ میں داخل ہویے اور واپس اکر بتایا کہ یہ سرنگ نبی پاک صلی اللہ علیھ والہ وسلم کی قبر مبارک کی طرف جاتی ہے، یہ سن کر سلطان کے چہرے پر غیظ و غضب کی کیفیت تری ہوگئی .آپ نے دونوں زائرین سے پوچھا کے سچ بتاؤ کہ تم کون ہوں. حیل و حجت کے بعد انہوں نے بتایا کے وہ نصرانی ہیں اور اپنے قوم کی طرف سے تمہارے پیغمبر کے جسم اقدس کو چوری کرنے پر مامور کے گئے ہیں،
سلطان یہ سن کر رونے لگے ، اسی وقت ان دونوں کی گردنیں اڑا دی گئیں.
سلطان روتے جاتے اور فرماتے جاتے کہ " میرا نصیب کہ پوری دنیا میں سے اس خدمت کے لئے اس غلام کو چنا گیا "
اس ناپاک سازش کے بعد ضروری تھا کہ ایسی تمام سازشوں کا ہمیشہ کہ لیے خاتمہ کیا جاۓ، سلطان نے معمار بلاۓ اور قبر اقدس کے چاروں طرف خندق کھودنے کا حکم دیا یہاں تک کے پانی نکل آئے .سلطان کے حکم سے اس خندق میں پگھلا ہوا سیسہ بھر دیا گیا. سیسے کی یہ خندق آج بھی روضہ رسول صلی اللہ علیھ والہ وسلم کے گرد موجود ہے

Tuesday, September 8, 2015

اذان کو بند نہیں کیا جائے گا



سکھوں کا دور حکومت تھا، ہندوؤں اور سکھوں نے اپنی سرکار کے پاس ایک عرضی بھیجی کہ مسلمانوں کی اذان سے ہم بڑے تنگ ہیں، خاص کرکے صبح دوپہر اور رات کے وقت وہ ہمارے آرام میں خلل پیدا کرتے ہیں۔
سکھ وزیر نے غیر جانبدار انکوائری کا فیصلہ کیا اور ایک دن وہ مندر جا پہنچا، وہاں جاکر اپنا تعارف کرایا اور پنڈت سے مندر کی گھنٹیاں بجانے کی فرمائش کی، پنڈت نے گھنٹیاں بجا دیں، دکھ وزیر نے بیس پچیس منٹ کے وقفے کے بعد دوبارہ گھنٹیاں بجانے کا کہا اور اسطرح تھوڑے تھوڑے ٹائم کے وقفے کے بعد اس نے گھنٹیاں بجوائیں اور پنڈت بجاتا رہا۔
اگلے دن سکھ نے گوردوارے کا دورہ کیا، اور وہاں بھی بار بار عبادت کیلئے استعمال ہونے والے مخصوص طریقہ کو چلوایا، سکھوں نے بھی وزیر کی خواہش کو تھوڑے تھوڑے وقفے سے پورا کیا۔
تیسرے دن ظہر کے وقت سے دو گھنٹے پہلے سکھ وزیر ایک مسجد میں جا پہنچا اور وہاں اذان کی فرمائش کی لیکن مؤذن نے بہت کے انتظار کا کہا، ظہر کے بعد سکھ وزیر نے دوبارہ فرمائش کی لیکن اسے عصر تک انتظار کرنے کا کہا گیا، کیونکہ اسلام میں اذان ایک دن میں پانچ مرتبہ صرف مقررہ وقت پر دی جاسکتی ہے۔
اگلے دن سکھ وزیر نے درخواست دینے والے ہندوؤں اور سکھوں کو جمع کیا اور یہ کہہ کر انہیں واپس بھیج دیا کہ، "لوگوں کے آرام میں تو بے وقت گھنٹیاں وغیرہ بجا کر تم لوگ خلل دیتے ہو جبکہ مسلمان تو اپنے مقررہ وقت پر ایک پرکیف آواز میں منادی کرتے ہیں، اسلئے اذان کو بند نہیں کیا جائے گا۔

Friday, August 21, 2015

سیرت نعمان بن ثابت رحمتہ اللہ عليہ




روم کے بادشاہ کی طرف سے ایک شخص بہت سا مال لے کر خلیفتہ المسلمین کے دربار میں حاضر ھوا اور روم کے بادشاہ کا پیغام دیا کہ اپنے علماء سے تین سوال کیجیے.. اگر جواب دے دیں تو سارا مال ان کو انعام میں دے دیا جائے.. خلیفہ نے علماء سے سوال کیا لیکن کسی نے تسلی بخش جواب نہیں دیا..

حضرت نعمان بن ثابت (امام ابو حنیفہ) رحمتہ اللہ عليہ کم سن تھے.. اپنے والد کے ساتھ حاضر ھوئے تھے.. آپ نے والد صاحب سے جواب کی اجازت مانگی.. والد صاحب نے منع کر دیا.. امام صاحب کھڑے ھو گئے اور خلیفہ سے اجازت طلب کی.. اس نے اجازت دے دی..

رومی سفیر سوال کرنے کے لئے ممبر پر تھا.. امام صاحب نے کہا.. " آپ سائل ھیں..؟ "
اس نے کہا.. "ھاں.."
اس پر امام صاحب نے فرمایا.. "تو پھر آپ کی جگہ زمین ھے اور میری جگہ ممبر ھے.."
وہ اتر آیا.. امام ابو حنیفہ ممبر پر چڑھے اور فرمایا.. " سوال کرو.. "
اس نے کہا.. " اﷲ سے پہلے کیا چیز تھی..؟ "
امام صاحب نے فرمایا.. " عدد جانتے ھو..؟ "
اس نے کہا.. "ھاں.."
امام صاحب نے فرمایا.. " ایک سے پہلے کیا ھے..؟ "
رومی نے کہا.. " ایک اول ھے.. اس سے پہلے کچھ نہیں.. "
امام صاحب نے فرمایا.. " جب واحد مجازی لفظی سے پہلے کچھ نہیں تو پھر واحدِ حقیقی سے قبل کیسے کوئی ھو سکتا ھے..؟ "
رومی نے دوسرا سوال کیا.. " اﷲ کا رخ کس طرف ھے..؟ "
امام صاحب نے فرمایا.. " جب تم چراغ جلاتے ھو تو چراغ کا نور کس طرف ھوتا ھے..؟ "
رومی نے کہا.. "یہ نور ھے.. اس کے لئے ساری جہات برابر ھیں.. "
تب امام صاحب نے فرمایا.. "جب نورِ مجازی کا رخ کسی ایک طرف نہیں تو پھر جو نورالسموات والارض ' ھمیشہ رھنے والا ' سب کو نور اور نورانیت دینے والا ھے اس کے لئے کوئی خاص جہت کیسے متعین ھو گی..؟ "
رومی نے تیسرا سوال کیا.. "اﷲ اس وقت کیا کر رھا ھے..؟ "
امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ عليہ نے فرمایا.. "جب ممبر پر تم جیسا اﷲ کے لئے مماثل ثابت کرنے والا ھو تو اس کو اتار کر ' جو مجھ جیسا موحد ھو اس کو ممبر کے اوپر بیٹھاتا ھے.. ھر دن اس کی ایک نرالی شان ھوتی ھے.. "
یہ جواب سن کر رومی لاجواب ھو گیا اور مال چھوڑ کر چلا گیا..
مولانا شبلی نعمانی کی کتاب ''سیرت نعمان بن ثابت رحمتہ اللہ عليہ'' سے ماخو

1932ءمیں




کون نہیں جانتا کہ موت کے بعد انسان کا جسم کچھ عرصہ میں مٹی کے ساتھ مٹی ہوجاتا ہے اور سوائے ہڈیوں کے کچھ باقی نہیں رہتا، مگر یہ حقیقت ہے کہ برگزیدہ ہستیوں کے مبارک اجسام دنیا سے رخصتی کے بعد بھی ہمیشہ تازہ پھولوں کی طرح تروتازہ اور مہکتے رہتے ہیں۔
اگرچہ بہت سے لوگ ان باتوں پر یقین نہیں رکھتے لیکن 1932ءمیں قدرت نے اس کا کھلا ثبوت ہزاروں انسانوں کی آنکھوں کے سامنے عیاں کردیا۔ ان دنوں عراق ،شاہ فیصل اول کے زیر حکمرانی تھا اور ایک رات حضرتِ حذیفہ الیمنی رضی اللہ عنہ ان کے خواب میں تشریف لائے اور فرمایا، اے بادشاہ! جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور مجھے دجلہ کے کنارے سے نکال کر کسی محفوظ مقام پر منتقل کرو کیونکہ میری قبر میں پانی بھر چکا ہے جبکہ عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کی قبر میں بھی پانی بھررہا ہے۔ شاہ فیصل اول اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس بات پر توجہ نہ دے پائے تو یہی خواب اگلی رات بھی انہیں نظر آیا مگر وہ اپنے کاموں میں مصروف رہے۔
تیسری رات حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ عراق کے مفتی اعظم کے خواب میں تشریف لائے اور فرمایا کہ میں بادشاہ کو دو راتوں سے ہماری منتقلی کا کہہ رہا ہوں مگر وہ توجہ نہیں دے رہے، آپ ان پر زور دیجئے کہ وہ ہمارے قبور منتقل کرنے کے انتظامات کریں۔ اس کے بعد مفتی اعظم، وزیراعظم اور شاہ فیصل اول کے درمیان ملاقات میں طے پایا کہ مفتی صاحب اس بارے میں فتویٰ جاری فرمائیں گے اور وزےراعظم پریس کو بیان جاری کریں گے تاکہ عوام کو اس کے متعلق خبر ہوجائے۔
ابتدائی طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ 10 ذی الحج کو قبور مبارکہ کی منتقلی کا مقدس فریضہ سرانجام دیا جائے گا مگر حجاج کرام کی درخواست پر تاریخ 20 ذی الحج مقرر کی گئی تاکہ حج سے فارغ ہونے والے بھی اس اہم موقع پر پہنچ سکیں۔ پھر وہ دن بھی آن پہنچا کہ بغداد شہر کی گلیاں لوگوں سے بھر گئیں اور دور و نزدیک سے آنے والے منتظر تھے کہ کب یہ مبارک فریضہ سرانجام دیا جائے گا۔ بعد از نماز ظہر ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں دونوں صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم کی قبور مبارک کو کھولا گیا تو واقعی ان میں پانی بھرچکا تھا، لیکن ہر دیکھنے والے نے دیکھا کہ ان مقدس ہستیوں کے مبارک جسم ایسے تروتازہ تھے جیسے ابھی چند لمحے پہلے سوئے ہوں اور فضا نہایت خوش کن خوشبو سے معطر تھی۔ اس موقع پر ہر آنکھ فرط جذبات سے اشکبار تھی اور دیکھنے والے حیرت سے دم بخود تھے۔
انہی دیکھنے والوں میں ایک جرمن فزیالوجسٹ بھی تھے جن کے سامنے یہ منظر تھا کہ 1300 سال سے بھی زائد عرصہ قبل دفنائے گئے مبارک جسم زندہ انسانوں سے بھی زیادہ تروتازہ نظر آرہے تھے۔ انہوں نے بے اختیار مفتی اعظم کے ہاتھ تھام لئے اور درخواست کی کہ انہیں مسلمان کیا جائے۔ اس موقع پر بے شمار عیسائی اور یہودی بھی مسلمان ہوئے اور قبول اسلام کا یہ سلسلہ کئی سال تک شدومد سے جاری رہا۔ دجلہ کے کنارے سے دونوں صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم کی قبور کو حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے مزار کے قریب منتقل کردیا گیا جو کہ اس وقت بغداد شہر سے 30 میل کے فاصلہ پر واقع تھا۔
۔

ﺩﺍﺳﺘﺎﻥ ﺍﺑﻠﯿﺲ




ﺍﺑﻠﯿﺲ ﺗﻤﺎﻡ ﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﺗﮭﺎ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﺑﻠﯿﺲ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻋﺎﺑﺪﮨﻮﺍ ۔ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺯﺍﮨﺪ ﺑﻨﺎ ، ﭘﮭﺮ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻋﺎﺭﻑ ، ﭼﻮﺗﮭﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﻟﯽ ، ﭘﺎﻧﭽﻮﯾﮟ ﻣﯿﮟ ﺗﻘﯽ ، ﭼﮭﭩﮯ ﻣﯿﮟ ﺧﺎﺷﻊ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺗﻮﯾﮟ ﻣﯿﮟ ﻋﺰﺍﺯﯾﻞ ﻧﺎﻡ ﮨﻮﺍ ، ﻣﮕﺮ ﻟﻮﺡ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﭘﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺍﺑﻠﯿﺲ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﮯ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺳﮯ ﺑﮯ ﺧﺒﺮ ﺗﮭﺎ ﺟﺐ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺁﺩﻡ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﻮ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﺳﺐ ﻓﺮﺳﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﯿﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﮍﺍ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﻔﺮﺕ ﺍﻭﺭ ﺗﮑﺒﺮ ﺳﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺁﺩﻡ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭘﯿﭩﮫ ﮐﺮﻟﯽ ، ﺍﻭﺭ ﺍﮐﮍ ﮐﺮ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﮔﯿﺎ ، ﺁﺧﺮ ﮐﺎﺭ ﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺪﺕ ﺗﮏ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺌﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﺐ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺑﻠﯿﺲ ﻧﮯ ﺳﺠﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻣﻞ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺳﺠﺪﮦ ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺎ ۔ ﯾﮧ ﺑﺪ ﺑﺨﺖ ﺍﮐﮍﺍ ، ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﻨﮫ ﭘﮭﯿﺮﮮ ﮐﮭﮍﺍ ﺗﮭﺎ ۔ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﮬﯿﺎﻥ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻧﯽ ﭘﺮ ﻧﺎﺩﻡ ﮨﻮﺍ ، ﺗﻮ ﺍﺏ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﭼﻮﭘﺎﺋﮯ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﺩﮮ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺧﻨﺰﯾﺮ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ ، ﺍﺱ ﮐﺎ ﺳﺮ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﻨﮧ ﺑﮍﮮ ﺍﻭﻧﭧ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﺮﺩﯾﺎ ، ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﺑﻨﺪﺭ ﺟﯿﺴﺎ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﮭﯿﮟ ﻟﻤﺒﻮﺗﺮﯼ ﭘﮭﭩﯽ ﭘﮭﭩﯽ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﻧﺘﮭﻨﮯ ﮐﮭﻠﮯ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺌﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﻮﻧﭧ ﺑﯿﻞ ﮐﮯ ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺩﺍﮌﮨﯽ ﺧﻨﺰﯾﺮ ﮐﮯ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﺎﮨﺮ ﮐﻮ ﻧﮑﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮐﺮﺩﯼ ، ﭘﮭﺮ ﺩﺍﮌﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺕ ﺑﺎﻝ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺸﺖ ﺑﺪﺭ ﮐﺮﺩﯾﺎ ، ﺑﻠﮑﮧ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺁﺑﺎﺩ ﺯﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﮐﮯ ﻭﯾﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﮕﺎ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﺗﮏ ﻟﻌﻨﺖ ﻭ ﭘﮭﭩﮑﺎﺭ ﮐﺮﺩﯼ ﻭﮦ ﻣﻠﻌﻮﻥ ﻭ ﮐﺎﻓﺮ ﮨﻮﭼﮑﺎ ۔ ﯾﮧ ﺣﺎﻟﺖ ﺟﺐ ﺣﻀﺮﺕ ﺟﺒﺮﺍﺋﯿﻞ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﯿﮑﺎﺋﯿﻞ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺗﻮ ﺭﻭ ﭘﮍﮮ ( ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﻗﺪﺭﺕ ﮐﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﮨﮯ (
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ " ﮨﻢ ﺗﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﻟﻌﻨﺖ ﻭ ﺑﺪﺑﺨﺘﯽ ﺁﺟﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺧﯿﺎﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ "
ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﻮﺍ " ﺍﯾﺴﮯ ﺭﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺑﮯ ﻓﮑﺮﯼ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ "
ﺍﺏ ﺍﺑﻠﯿﺲ ﻧﮯ ﺁﻭﺍﺯ ﺩﯼ ﮐﮧ " ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ! ﺗﻮﻧﮯ ﺁﺩﻡ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﻨﺖ ﺳﮯ ﻧﮑﺎ ﻝ ﺩﯾﺎ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻥ ﭘﺮ ﻣﺴﻠﻂ ﮐﺮ "
ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﻮﺍ " ﺗﻮ ﻣﺴﻠﻂ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﮐﮯ "
ﺍﺑﻠﯿﺲ ﺑﻮﻻ " ﺍﻭﺭ ﺗﺴﻠﻂ ﺩﮮ ﺩﯾﺠﺌﮯ "
ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ " ﺍﻥ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺑﭽﮧ ﮨﻮﮔﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﺩﻭ ﮨﻮﻧﮕﮯ "
ﺑﻮﻻ ﺍﻭﺭ ﺗﺴﻠﻂ ﺩﯾﺠﺌﮯ
ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﻮﺍ " ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺴﮑﻦ ﮨﻮﮞ ﺟﺐ ﮐﮧ ﺗﻮ ﺧﻮﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮﮮ ﮔﺎ "
ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﺠﺌﮯ
ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﻮﺍ " ﺗﻮ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﯿﺎﺭﻭﮞ ﭼﯿﻠﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺍﺭﻭﮞ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﮨﻮ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮨﺮ ﻏﻠﻂ ﺣﺮﺍﻡ ﺍﻭﺭ ﺑﺪ ﻋﻤﻞ ﭘﺮ ﺁﻣﺎﺩﮦ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ "
ﺍﺏ ﺣﻀﺮﺕ ﺁﺩﻡ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ " ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻮﻧﮯ ﺍﺑﻠﯿﺲ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻭﻻﺩ ﭘﺮ ﻣﺴﻠﻂ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﺏ ﺗﯿﺮﯼ ﻣﺪﺩ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﭽﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ "
ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﻮﺍ " ﺗﯿﺮﮮ ﮨﺎﮞ ﺟﻮ ﺑﭽﮧ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﺤﺎﻓﻆ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﮔﺎ "
ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ " ﻣﺰﯾﺪ ﻋﻄﺎ ﮐﯿﺠﺌﮯ "
ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﻮﺍ " ﺟﺐ ﺗﮏ ﺑﻨﯽ ﺁﺩﻡ ﮐﯽ ﺍﺭﻭﺍﺡ ﺑﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﮕﯽ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺎ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﺍ ﻥ ﭘﺮ ﺑﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ "
ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﻄﺎ ﮐﯿﺠﺌﮯ
ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﻮﺍ " ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﻮﮞ ﮔﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺟﺲ ﻗﺪﺭ ﮔﻨﺎﮦ ﮔﺎﺭ ﮨﻮﮞ "
ﺣﻀﺮﺕ ﺁﺩﻡ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ " ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﺏ ﮐﺎﻓﯽ ﮨﮯ "
ﺍﻣﺎﻡ ﻏﺰﺍﻟﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﮑﺎﺷﻔۃ ﺍﻟﻘﻠﻮﺏ ﺳﮯ ﺍﻗﺘﺒﺎﺱ

حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ



مدینہ منورہ اس روز گہری اور پُر سکون خاموشی میں ڈوبا ہوا تھا. اچانک لوگوں کوشور سنائی دیا. یہ ایک لمبے چوڑے قافلے کی خبرتھی۔
لوگوں نے پوچھا. "آج مدینہ میں کیا ہوگیا ہے."
جواب ملا. "یہ عبدالرحمن بن عوفؓ کا قافلہ ہے جو شام سے مال تجارت لے کر آیا ہے۔"

"کیاقافلہ اتنا بڑا ہے؟" لوگوں نے پوچھا.
"ہاں یہ قافلہ سات سو اونٹوں پر مشتمل ہے اور یہ سارا سامان مدینہ کے غربا میں تقسیم ہو گا."
حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ ۔ اپنے عہد میں جزیرہ نمائے عرب کے سب سے مالدار تاجر۔۔۔ آپؓ کہا کرتے تھے کہ ’’ میں اگر پتھر اٹھاتا ہوں تو اس کے نیچے سونا اور چاندی پاتا ہوں." حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ نے اپنی زندگی کا آغاز غربت سے کیا۔ جب مسلمان مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ آئے اور مہاجرین و انصار کے درمیان مواخات قائم ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے جناب عبدالرحمن بن عوفؓ کو حضرت سعد بن ربیع ؓ کا بھائی بنایا۔ سعد نے عبدالرحمن سے کہا. "بھائی ! میں مدینہ میں سب سے زیادہ مالدار ہوں، میرا آدھا مال لے لو. اور میری دو بیویاں ہیں جو تمہیں پسند آئے میں اسے طلاق دے دیتا ہوں. تم اس سے شادی کرلو."

عبدالرحمن بن عوفؓ نے ان سے کہا. ’’اللہ تعالیٰ تمہارے اہل و عیال اور مال میں برکت فرمائے ! مجھے تم صرف بازار کی راہ دکھا دو۔‘‘
پھر آپؓ بازار گئے، کچھ مال خرید کر فروخت کیا اور نفع کما لیا۔آپؓ نے ایک روز اپنے بارے میں رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ’’ اے ابن عوف! تم دولت مند ہو ،تم سست روی سے جنت میں داخل ہو گے۔ لہٰذا اللہ کو قرض دو ،تمہارے قدم کھول دیے جائیں گے."

جس روز سے آپؓ نے رسول اللہ ﷺ کی زبان مبارک سے یہ نصیحت بھرے کلمات سنے ، آپؓ اپنے رب کو قرض حسنہ دینے لگے اور اللہ بھی اس کو کئی گنا بڑھاتا رہا۔ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ تبوک کا ارادہ فرمایا تو صحابہ کو انفاق فی سبیل اللہ کا حکم دیا ۔حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ صدقہ و انفاق کرنے والے اس اولین گروہ میں شامل تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے عطیہ کی وصولی کے بعد جناب عبدالرحمنؓ سے پوچھا. "عبدالرحمنؓ ! کیا اہل خانہ کیلئے بھی کچھ چھوڑا ہے؟"
جناب عبدالرحمنؓ نے جواب دیا. "یا رسول اللہ ﷺ ۔۔۔ میں نے ان کے پاس وہ اجر چھوڑا ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول اللہ ﷺ نے وعدہ فرمایا ہے."

اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت آپؓ نے پچاس ہزار دینار فی سبیل اللہ تقسیم کرنے کا حکم دیا۔ اسلام میں سب سے بلند مرتبہ لوگ وہ سمجھے جاتے ہیں جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔ انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے زندہ اصحاب میں سے ہر ایک کو چار ہزار دینار دینے کی بھی وصیت کی۔ اپنے ورثاء کے لیے کئی ہزار اونٹ، گھوڑے اور بکریاں ترکہ میں چھوڑ گئے۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ آپؓ ہمیشہ اس دولت سے خائف رہے ۔ ایک روز آپؓ کے سامنے افطاری کا کھانا رکھا گیا ، کھانے پر آپؓ کی نظر پڑی تو آپؓ رو پڑے اور کہا. ’’مصعب بن عمیر شہید ہوئے ۔ انہیں ایک چادر میں کفنایا گیا ، اگر ان کا سرڈھانپا جاتا تو پاؤں ننگے ہوجاتے اور اگر پاؤں ڈھانپا جاتا تو سرننگا ہو جاتا۔ حمزہؓ شہید ہوئے ۔ ان کے کفن کیلئے ایک چادر کے سوا کچھ نہ ملا۔ پھر دنیا ہمارے سامنے خوب پھیلا دی گئی اور ہمیں اس سے بہت کچھ عطا ہوا۔ مجھے خدشہ ہے کہ کہیں ہماری نیکی کا بدلہ ہمیں یہاں ہی نہ دیدیا جائے‘‘۔

جناب عمر فاروقؓ کے بعد نئے خلیفہ کا انتخاب ہونے لگا تو کچھ جید صحابہؓ جناب ابن عوفؓ کی طرف اشارے کرنے لگے ۔ اس موقع پر حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ نے کہا. ’’اللہ کی قسم! اگر چھری لے کر میرے حلق پر رکھ دی جائے اور پھر اسے ایک طرف سے دوسری طرف پھیر دیا جائے تو یہ چیز مجھے خلافت سے زیادہ پسند ہے‘‘۔
(بحوالہ -اسدالغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ )

کیا کسی اہلِ اقتدار نے اس بات پہ غور کیا۔ یہ ہے اسلام کے ایک مالدار اور دولت مند شخص کی کہانی۔ کوئی ہے جو عبدالرحمن بن عوف رضی اللی عنہ کی اس روایت پہ چل سکے؟
کوئی بادشاہ‘ سلطان‘ شیخ‘ کوئی وزیرِ اعظم ‘ کوئی صدر ‘ کوئی گورنر‘ کوئی مشیر؟حضرت ابن عوفؓ اپنے مال کے غلام نہیں ،مالک تھے۔ یہی وہ نکتہ ہے جو ہمیں سمجھ نہیں آتا۔ مالک وہ ہوتا ہے جو اپنا مال بانٹ دیتا ہے اور غلام وہ ہے جو اسے سنبھال کے رکھتا ہے....!!

Thursday, August 20, 2015

موت کا جھٹکا



حضرت یحییٰ بن ایوب خزاعی سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایک پرہیز گار جوان تھا، وہ مسجد میں گوشہ نشین رہتا تھا اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف رہتا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو وہ شخص بہت پسند تھا۔ اس جوان کا بوڑھا باپ زندہ تھا اور وہ شخص عشاءکے بعد اپنے بوڑھے باپ سے ملنے روزانہ جایا کرتا تھا۔ راستہ میں ایک عورت کا مکان تھا، وہ اس جوان پر فریفتہ ہو گئی اور بہکانے لگی، روزانہ دروازے پر کھڑی رہتی اور جوان کو دیکھ کر بہکایا کرتی۔ ایک رات اس شخص کا گزر ہوا تو اس عورت نے بہکانا شروع کیا یہاں تک کہ وہ شخص اس کے پیچھے ہو گیا،جب وہ اس عورت کے دروازے پر پہنچا تو پہلے عورت اپنے مکان میں داخل ہو گئی پھر یہ شخص بھی داخل ہو نے لگا، اچانک اس نے اللہ تعالیٰ کو یاد کیا اور یہ آیت اس کی زبان سے بے ساختہ جاری ہو گئی ۔ ”اِنَّ الَّذِینَ اتَّقَوا اِذَا مَسَّھُم طَائِف مِّنَ الشَّیطَانِ تَذَکَّرُوا فَاِذَا ھُم مُبصِرُونَ (اعراف201) ”بے شک جو لوگ خدا سے ڈرتے ہیں جب انہیں شیطان چھوتا ہے وہ چونک جاتے ہیں اور ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔“
اور پھر غش کھا کر وہیں دروازے پر گر پڑا۔ اندر سے عورت آئی، یہ دیکھ کر کہ جوان اس کے دروازے پر بے ہوش پڑا ہے، اس کو اپنے اوپر الزام آنے کا اندیشہ ہوا۔ چنانچہ اس نے اپنی ایک لونڈی کی مدد سے اس جوان مرد کو وہاںسے اٹھا کر اس کے دروازے پر ڈال دیا۔ ادھر بوڑھا باپ اپنے لڑکے کی آمد کا منتظر تھا، جب بہت دیر تک وہ نہ آیا تو اس کی تلاش میں گھر سے نکلا، دیکھا کہ دروازے پر بے ہوش پڑا ہے۔ بوڑھے نے اپنے گھر والوں کو بلایا، وہ اس کو اٹھا کر اپنے گھر کے اندر لے گئے۔ رات کو وہ جوان ہوش میں آیا۔ باپ نے پوچھا بیٹا! تجھے کیا ہو گیا ہے؟ اس نے جواب دیا، خیریت ہے۔ باپ نے واقعہ کی حقیقت دریافت کی تو اس نے پورا واقعہ بیان کر دیا،پھر باپ نے پوچھا وہ کون سی آیت تھی جو تو نے پڑھی تھی؟ یہ سن کر بیٹے نے مذکورہ بالا آیت پڑھ کر سنا دی اور پھر بے ہوش ہو کر گر پڑا، اس کو ہلایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ مر چکا ہے، چنانچہ رات ہی کو دفن کر دیا گیا۔ جب صبح ہوئی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کے انتقال کی خبرملی تو مرحوم کے بوڑھے باپ کے پاس تعزیت کیلئے گئے، تعزیت کے بعد شکایت کی کہ مجھے خبر کیوں نہ دی۔ اس نے کہا امیر المومنین!رات ہونے کی وجہ سے اطلاع نہ دے سکے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، مجھے اس کی قبر پر لے چلو۔ قبر پر جا کر فرمایا، اے شخص وَلِمَن خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ ”اور اس شخص کیلئے جو خدا سے ڈرتا ہے دو باغ ہیں“(الرحمن) اس شخص نے قبر کے اندر سے جواب دیا۔ یَا عُمَرُ قَد اَعطَانِیھَا رَبِّی فِی الجَنَّةِ۔”اے عمر اللہ نے مجھے دونوں جنتیں دے دی ہیں۔“
بحوالہ: ابن عساکر ،موت کا جھٹکا 3677

حضرت جنید بغدادی کے ماموں جان کا واقعہ



حضرت جنید بغدادیابھی نابالغ تھے، انکی والدہ ماجدہ نے اپنے بھائی حضرت سعد بن عبداللہ تسطری سے کہا کہ بھائی جان! اس بچے کی بھی کچھ تربیت کیا کیجئے! فرمایا بہت اچھا! اور جنید سے کہا کہ بیٹا آج سے ہر موقع, ہر وقت اور ہر لمحہ یہ خیال کیا کرو کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے اور پھر آٹھ دن کے بعد مجھے بتاؤ۔ آٹھ دن کے بعد حضرت جنید ماموں جان کی خدمت میں گئے, کہنے لگے کہ حضرت! اور تو خیر ہے لیکن پیشاب, پاخانہ بھی مشکل ہوگیا ہے کیسے کروں؟ اللہ تعالیٰ کے دیکھنے کا استحضار اتنا بڑھ گیا ہے کہ ستر کھولنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ماموں جان نے فرمایا بس تمہارا کام بن گیا، تمہارا کام ہوگیا۔ مطلب یہ تھا کہ تمہیں معرفتِ الٰہی نصیب ہوگئی۔
ماخوذ : بکھرے موتی

Monday, August 17, 2015

ﻭﺍﻗﻌﯽ ﻣﻮﺕ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﯽ



ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﺭﮬﺎ ﺗﮭﺎ .. ﺭﺍﺕ ﮐﺎﻓﯽ ﮨﻮﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺑﺎﺋﮏ ﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺗﯿﺰ ﺗﮭﯽ ﺗﺎﮐﮧ ﺟﻠﺪ ﺳﮯ ﺟﻠﺪ ﮔﮭﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮑﻮﮞ .. ﻣﯿﮟ ﭼﻮﮎ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﮬﯽ ﺩﻭﺭ ﻓﻼﺋﯽ ﺍﻭﻭﺭ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺭﮬﺎ ﺗﮭﺎ ..

ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺍﯾﮏ ﻋﺠﯿﺐ ﻣﻨﻈﺮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﻮ ﻣﻼ ..
ﺍﻭﭘﺮ ﭘُﻞ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺗﯿﺰ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﮔﺎﮌﯼ ﺑﮯ ﻗﺎﺑﻮ ﮬﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﭘُﻞ ﮐﮯ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﻟﮕﮯ ﺟﻨﮕﻠﮯ ﮐﻮ ﺗﻮﮌﺗﯽ ﮬﻮﺋﯽ ﻧﯿﭽﮯ ﺁﺭﮬﯽ .. ﻋﺠﯿﺐ ﺗﺮﯾﻦ ﻣﻨﻈﺮ ﺗﮭﺎ .. ﺍﺳﯽ ﭘﺮ ﺑﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﻋﯿﻦ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﭘُﻞ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﮌﯼ ﮔﺰﺭ ﺭﮬﯽ ﺗﮭﯽ .. ﻭﮦ ﮔﺎﮌﯼ ﻋﯿﻦ ﺍﺱ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺁﮐﺮ ﮔﺮﯼ .. ﺗﯿﺰ ﺭﻓﺘﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮔﺎﮌﯾﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺗﮫ ﮔﮭﺴﭩﺘﯽ ﮬﻮﺋﯽ ﺩﻭﺭ ﺗﮏ ﮔﺌﯿﮟ .. ﭘﮭﺮ ﺍﻭﭘﺮ ﻭﺍﻟﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﻧﯿﭽﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﺳﮯ ﺍﻟﮓ ﮬﻮﮐﺮ ﮔﺮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﭽﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﺑﮭﯽ ﺭُﮎ ﮔﺌﯽ ..

ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺭﺍً ﺟﺎﺋﮯ ﻭﻗﻮﻋﮧ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﺮﺳﮑﻮﮞ ﺗﻮ ﮐﺮﻭﮞ .. ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺍﺭ ﻟﻮﮒ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﺟﮩﺎﻥِ ﻓﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﮐﻮﭺ ﮐﺮﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺷﺪﯾﺪ ﺍﻟﻤﯿﮧ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻧﯿﭽﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﺑﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﯿﺰ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮔﺎﻧﺎ ﭼَﻞ ﺭﮬﺎ ﺗﮭﺎ .

ﻭﺍﻗﻌﯽ ﻣﻮﺕ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﯽ

تین چیزیں



ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکر آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہيں؟ انھوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔
اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں دوسرے آپ کو دیکھتا رہوں تیسرے اپنے مال کو آپ پر خرچ کروں۔

پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر سے دریافت کیا کہ عمر آپ کیا پسند کرتے ہيں:
حضرت عمر نے جواب میں کہا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں
اول نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو، دوسرے برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو اور تیسرے حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔

اور پھرحضور نے حضرت عثمان سے دریافت کیا کہ عثمان! آپ کیا پسند کرتے ہیں:
حضرت عثمان نے جواب دیا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:
اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں، دوسرے سلام کو پھیلاؤں اور تیسرے رات میں ایسے وقت نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوں۔

اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی سے دریافت کیا کہ علی! آپ کیا پسند کرتے ہيں
حضرت علی نے جواب دیا کہ حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:
اول مہمان نوازی کروں دوسرے گرما کے موسم میں روزے رکھوں اور تیسرے دشمن پر تلوار سے وار کروں۔

پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوذرغفاری سے دریافت فرمایا : ابوذر آپ کیا پسند کرتے ہو؟
حضرت ابوذر غفاری نے جواب دیا: حضور میں دنیا میں تین چیزیں پسند کرتا ہوں
اول بھوک دوسرے بیماری اور تیسرے موت
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سےسبب پوچھتے ہوئے کہا آپ ان چیزوں کو کیوں پسند کرتے ہو؟
انھوں نے جواب دیا کہ حضور بھوک اس لیئے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے میرا دل نرم ہوتا ہے اور بیماری اس لیئے محبوب ہے کہ اس کے ذریعے میرے گناہ معاف ہوتے ہیں اور موت اس وجہ سے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے میں اپنے پروردگارسے ملوں گا۔

اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
میرے لیئے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند کروائی گئی۔
اول خوشبو، دوسری نیک عورتیں، اور تیسرے میرےآنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئي ہے۔

اسی اثناء حضرت جبریل تشریف لاتے ہیں
اور فرماتے ہیں مجھے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:
اول پیغام کو پہنچانا، دوسرے امانت کو ادا کرنا اور تیسرے مساکین سے محبت کرنا

پھر حضرت جبرئيل آسمانوں کی جانب لوٹتے ہیں اور دوبارہ زمین پر واپس آتے ہیں اور فرماتے ہيں کہ حضور اللہ رب العزت آپ کو سلام کہتے ہيں: اور ارشاد فرماتے ہيں: کہ
اللہ رب العزت کو تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:
اول ایسی زبان جو اللہ کی یاد سے تر ہو، دوسرے ایسا دل جو اللہ سے ڈرنے والا ہو اور تیسرے ایسا جسم جو مصائب اور آزمائشوں میں صبر کرنے والا ہو۔

حوالہ : صحیح اسلامی واقعات شائع کردہ جامعہ الاظہر مصر
اردو ترجمہ صفحہ 70

Wednesday, August 12, 2015

حضرت سالم رضی اللہ عنہ



مدینہ کا بازار تھا ، گرمی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ نڈھال ہورہے تھے ۔ ایک تاجر اپنے ساتھ ایک غلام کو لیے پریشان کھڑا تھا ۔ غلام جو ابھی بچہ ہی تھا وہ بھی دھوپ میں کھڑ ا پسینہ پسینہ ہورہا تھا ۔ تاجر کا سارا مال اچھے داموں بک گیا تھا بس یہ غلام ہی باقی تھا جسے خریدنے میں کوئی بھی دلچسپی نہیں دکھا رہا تھا۔ تاجر سوچ رہا تھا کہ اس غلام کو خرید کر شاید اس نے گھاٹے کا سودا کیا ہے۔ اس نے تو سوچا تھا کہ اچھا منافع ملے گا لیکن یہاں تو اصل لاگت ملنا بھی دشوار ہورہا تھا۔ اس نے سوچ لیا تھا کہ اب اگر یہ غلام پوری قیمت پر بھی بکا تو وہ اسے فورا" بیچ دے گا۔ 

مدینہ کی ایک لڑکی کی اس غلام پر نظر پڑی تو اس نے تاجر سے پوچھا کہ یہ غلام کتنے کا بیچو گے۔ تاجر نے کہا کہ میں نے اتنے میں لیا ہے اور اتنے کا ہی دے دوں گا۔ اس لڑکی نے بچے پر ترس کھاتے ہوئے اسے خرید لی۔ تاجر نے بھی خدا کا شکر ادا کیا اور واپسی کے راہ لی. 
مکہ سے ابو حذیفہ مدینہ آئے تو انہیں بھی اس لڑکی کا قصہ معلوم ہوا۔ لڑکی کی رحم دلی سے متاثر ہوکر انہوں نے اسکے لیے نکاح کا پیغام بھیجا جو قبول کرلیا گیا۔ یوں واپسی پر وہ لڑکی جس کا نام ثبیتہ بنت یعار تھا انکی بیوی بن کر انکے ہمراہ تھی اور وہ غلام بھی مالکن کے ساتھ مکہ پہنچ گیا۔ 

ابو حذیفہ مکہ آکر اپنے پرانے دوست عثمان ابن عفان سے ملے تو انہیں کچھ بدلا ہوا پایا اور انکے رویے میں سرد مہری محسوس کی۔ انہوں نے اپنے دوست سے استفسار کیا کہ عثمان یہ سرد مہری کیوں!!۔ تو عثمان بن عفان نے جواب دیا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور تم ابھی تک مسلمان نہیں ہوئے تو اب ہماری دوستی کیسے چل سکتی ہے۔ ابو حذیفہ نے کہا تو پھر مجھے بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے چلو اور اس اسلام میں داخل کردو جسے تم قبول کرچکے ہو۔ چنانچہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا اور وہ کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ گھر آکر انہوں نے اپنی بیوی اور غلام کو اپنے مسلمان ہونے کا بتایا تو ان دونوں نے بھی کلمہ پڑھ لیا۔ 

حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس غلام سے کہا کہ چونکہ تم بھی مسلمان ہوگئے ہو اس لیے میں اب تمہیں غلام نہیں رکھ سکتا لہذا میری طرف سے اب تم آزاد ہو۔ غلام نے کہا آقا میرا اب اس دنیا میں آپ دونوں کے سوا کوئی نہیں ہے۔ آپ نے مجھے آزاد کردیا تو میں کہاں جاؤں گا۔ حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس غلام کو اپنا بیٹا بنا لیا اور اپنے پاس ہی رکھ لیا۔ غلام نے قران پاک سیکھنا شروع کردیا اور کچھ ہی دنوں میں بہت سا قران یاد کرلیا۔ اور وہ جب قران پڑھتے تو بہت خوبصورت لہجے میں پڑھتے۔

ہجرت کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جن صحابہ نے مدینہ کی طرف ہجرت کی ان میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ اور انکا یہ لے پالک بیٹا بھی تھا۔ 
مدینہ پہنچ کر جب نماز کے لیے امام مقرر کرنے کا وقت آیا تو اس غلام کی خوبصورت تلاوت اور سب سے زیادہ قران حفظ ہونے کی وجہ سے انہیں امام چن لیا گیا۔ اور انکی امامت میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی بھی نماز ادا کرتے تھے ۔

مدینہ کے یہودیوں نے جب انہیں امامت کرواتے دیکھا تو حیران ہوگئے کہ یہ وہی غلام ہے جسے کوئی خریدنے کے لیے تیار نہ تھا۔ آج دیکھو کتنی عزت ملی کہ مسلمانوں کا امام بنا ہوا ہے 
اللہ پاک نے انہیں خوش گلو اسقدر بنایا تھا کہ جب آیاتِ قرآنی تلاوت فرماتے تو لوگوں پر ایک محویت طاری ہوجاتی اور راہ گیر ٹھٹک کر سننے لگتے۔ ایک دفعہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہونے میں دیر ہوئی۔ آپ ﷺ نے توقف کیوجہ پوچھی تو بولیں کہ ایک قاری تلاوت کررہا تھا، اسکے سننے میں دیر ہوگئی اور خوش الحانی کی اس قدر تعریف کی کہ آنحضرت ﷺ خود چادر سنبھالے ہوئے باہر تشریف لے آئے۔ دیکھا تو وہ بیٹھے تلاوت کررہے ہیں۔ آپ ﷺ نے خوش ہوکر فرمایا : اللہ پاک کا شُکر ہے کہ اُس نے تمہارے جیسے شخص کو میری امت میں بنایا ۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ خوش قسمت صحابی کون تھے؟۔ انکا نام حضرت سالم رضی اللہ عنہ تھا۔ جو سالم مولی ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کے نام سے مشہور تھے۔ انہوں نے جنگ موتہ میں جام شہادت نوش کیا۔ 
اللہ کی کروڑ ہا رحمتیں ہوں ان پر ۔ 
📒السیرۃ النبویۃ(ابن ہشام)، الطبقات الکبریٰ (ابن سعد)

Sunday, August 9, 2015

Research and Inventions غار حرا میں



سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نبوت سے پہلے غار حرا میں تشریف لے جاتے تھے۔ آپ صلى الله عليه وسلم وہاں کئی کئی دن قیام فرماتے اور اپنے ساتھ خورد و نوش کا سامان لے جاتے تھے۔ اگرچہ یہ سلسلہ سارے سال جاری رہتا لیکن حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم بعثت سے قبل مسلسل پانچ سال تک رمضان المبارک کے پورے ماہ غار حرا میں قیام فرماتے رہے۔ آپ صلى الله عليه وسلم وہاں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں پر غور و فکر فرماتے تھے:

 کائنات کیسے تخلیق ہوئی؟
آسمان،سورج ،چاند اور زمین کیا ھیں ؟
 کائنات اور انسان کی تخلیق کا مقصد کیا ہے؟
 آدمی پیدا کیوں ہوتا ہے اور بالآخر مر کیوں جاتا ہے؟

ان امور پر غور و فکر اور ان کے اندر کارفرما اللہ تعالیٰ کے انوارات کا عرفان حاصل کرنا غار حرا کی سنت ہے کیونکہ اس وقت تک نماز و عبادت فرض نہیں ہوئی تھی۔ غار حرا جبل نور میں واقع ہے۔ یہ بڑی پر مسرت اور حیرت انگیز بات ہے کہ عربی میں حرا ریسرچ یا تحقیق کو کہتے ہیں جبکہ جبل نور کا مطلب روشنی کا پہاڑ ہے اور پہاڑ سے مراد لامحدود وسعت ہے۔ اس طرح جبل نور میں غار حرا تشریف لے جانے کا مطلب یہ ہوا کہ
o سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام غار حرا میں لامحدود روشنی تلاش کرنے اور اللہ کی نشانیوں پر غور کرنے کیلئے جاتے تھے۔

جب پانچویں سال حضور پاکصلى الله عليه وسلم کی تحقیق و تلاش عروج پر پہنچ گئی اور رسول اللہصلى الله عليه وسلم کا ذہن مبارک نقطہ وحدانیت میں جذب ہو گیا یعنی جب رسول اللہصلى الله عليه وسلم کے لئے اللہ تعالیٰ کے دیدار کے علاوہ کوئی تصور باقی نہیں رہا تو اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو آپصلى الله عليه وسلم کے پاس بھیج دیا۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور فرمایا۔
اقراء!
 پڑھیئے
اقرا باسم ربک الذی خلق
 پڑھیئے رب کریم کے نام سے جس نے تخلیق کیا
خلق الانسان من علق
 اور تخلیق کیا انسان کو کھنکھناتی مٹی سے
حضور پاکصلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ میں پڑھا ہوا نہیں ہوں تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضور پاک صلى الله عليه وسلم کو اپنے سینے سے لگا کر بھینچا اور حضورصلى الله عليه وسلم کو سینہ مبارک میں گرمی اور حدت محسوس ہوئی۔

پھر حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا
اقراء!
o پڑھیئے
حضور پاکصلى الله عليه وسلم نے دوسری مرتبہ فرمایا کہ میں پڑھا ہوا نہیں ہوں۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے دوسری مرتبہ آپصلى الله عليه وسلم کو اپنے سینے سے لگانے کے بعد کہا کہ
اقراء!
o پڑھیئے
حضور پاکصلى الله عليه وسلم نے پھر فرمایا کہ میں پڑھا ہوا نہیں ہوں۔
تیسری بار حضرت جبرائیل علیہ السلام نے پوری شدت کے ساتھ رسول اللہصلى الله عليه وسلم کو اپنے سینے کے ساتھ لگا کر بھینچا اور جذب کرنے کی کشش کی اور کہا
اقراء!
o پڑھیئے

غار حرا میں حضرت جبرائیلؑ ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی اور نبوت لے کر آئے اور رسول اللہ صلى الله عليه وسلم، اللہ تعالیٰ کے کلام سے مستفیض ہوئے لیکن جب رسول اللہصلى الله عليه وسلم نے اللہ کی وحدانیت کی
دعوت دی تو اہل مکہ نے محدود شعور کی بناء پر توحید کو قبول نہیں کیا بلکہ سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اذیت و تکالیف پہنچائیں، آپصلى الله عليه وسلم کا بائیکاٹ کیا حتیٰ کہ حضور پاکصلى الله عليه وسلم کو
مکہ سے ہجرت کرنا پڑی۔

رسول اللہصلى الله عليه وسلم کی امت کی حیثیت سے امت مسلمہ پر لازم ہے کہ غور و فکر کی تعلیمات اور سنت پر عمل پیرا ہو کر شعوری ارتقاء اور ذہنی وسعت حاصل کرے۔ غار حرا کی سنت امت مسلمہ کیلئے اس بات کا پیغام ہے کہ باطن میں موجود انوارات اور روشنیوں کو تلاش کر کے
ان کے اندر تفکر کیا جائے۔

جس قوم سے تحقیق، تلاش اور ایجادات نکل جاتی ہیں وہ قوم تباہ و برباد ہو جاتی ہے۔ علم امت مسلمہ کا ورثہ ہے۔ مسلمان عمل سے دوری کے نتیجے میں تباہ و برباد ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مسلمانوں نے علمی طور پر شعوری ارتقاء حاصل کرنے کی بجائے تنزلی و تباہی اختیار
کی ہے۔ علم کی میراث حاصل کر کے عزت و آبرو سے زندگی بسر کرنے اور بحیثیت امت
عروج حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہئے کہ کہیں اللہ تعالیٰ اور رسول اللہصلى الله عليه وسلم سے ہمارا تعلق صرف زبانی و کلامی تو نہیں رہ گیا؟ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم سے محبت و عقیدت کا عملی
تقاضا ہے کہ ہم آپ صلى الله عليه وسلم کی غار حرا کی سنت پر عمل کرتے ہوئے آپ صلى الله عليه وسلم کی محبت اور غور و فکر کو اپنے عمل و کردار کا حصہ بنائیں۔


Hazrat Suleman A.S ki Malika Saba (Bilqees) ko Islam ki dawat


یوں تو سبھی پرندے حضرت سلیمان علیہ السلام کے مسخر اور تابع فرمان تھے لیکن آپ کا ہُدہُد آپ کی فرماں برداری اور خدمت گزاری میں بہت مشہور تھا۔ اسی ہُدہُد نے آپ کو ملک سبا کی ملکہ ''بلقیس'' کے بارے میں خبر دی تھی کہ وہ ایک بہت بڑے تخت پر بیٹھ کر سلطنت کرتی ہے اور بادشاہوں کے شایانِ شان جو بھی سروسامان ہوتا ہے وہ سب کچھ اس کے پاس ہے مگر وہ اور اس کی قوم ستاروں کے پجاری ہیں۔ اس خبر کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام نے بلقیس کے نام جو خط ارسال فرمایا، اس کو یہی ہُدہُد لے کر گیا تھا۔ چنانچہ قرآن کریم کاارشاد ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا۔

''تم میرا یہ خط لے کر جاؤ۔ اور ان کے پاس یہ خط ڈال کر پھر ان سے الگ ہو کر تم دیکھو کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔'' )پ ۱۹، النمل، ۲۸(

چنانچہ ہُدہُد خط لے کر گیا اور بلقیس کی گود میں اس خط کو اوپر سے گرادیا۔ اس وقت اس نے اپنے گرد امراء اور ارکانِ سلطنت کا مجمع اکٹھا کیا پھر خط کو پڑھ کر لرزہ براندام ہوگئی اور اپنے اراکین سے یہ کہا کہ
ترجمہ قرآن:''اے سردارو!بے شک میری طرف ایک عزت والا خط ڈالا گیا بے شک وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور بے شک وہ اللہ کے نام سے ہے جو نہایت مہربان رحم والا یہ کہ مجھ پر بلندی نہ چاہو اورگردن رکھتے میرے حضور حاضر ہو۔ )پ ۱۹، النمل، ۲۹ تا ۳۱(

خط سنا کر بلقیس نے اپنی سلطنت کے امیروں اور وزیروں سے مشورہ کیا تو ان لوگوں نے اپنی طاقت اور جنگی مہارت کا اعلان و اظہار کر کے حضرت سلیمان علیہ السلام سے جنگ کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس وقت عقلمند بلقیس نے اپنے امیروں اور وزیروں کو سمجھایا کہ جنگ مناسب نہیں ہے کیونکہ اس سے شہر ویران اور شہر کے عزت دار باشندے ذلیل و خوار ہوجائیں گے۔ اس لئے میں یہ مناسب خیال کرتی ہوں کہ کچھ ہدایا و تحائف اُن کے پاس بھیج دوں اس سے امتحان ہوجائے گا کہ حضرت سلیمان صرف بادشاہ ہیں یا اللہ عزوجل کے نبی بھی ہیں۔ اگر وہ نبی ہوں گے تو ہرگز میرا ہدیہ قبول نہیں کریں گے بلکہ ہم لوگوں کو اپنے دین کے اتباع کا حکم دیں گے اور اگر وہ صرف بادشاہ ہوں گے تو میرا ہدیہ قبول کر کے نرم ہو جائیں گے۔ چنانچہ بلقیس نے پانچ سو غلام پانچ سو لونڈیاں بہترین لباس اور زیوروں سے آراستہ کر کے بھیجے اور ان لوگوں کے ساتھ پانچ سو سونے کی اینٹیں، اور بہت سے جواہرات اور مشک و عنبر اور ایک جڑاؤ تاج مع ایک خط کے اپنے قاصد کے ساتھ بھیجا۔ ہُدہُد سب دیکھ کر روانہ ہو گیا اور حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں آکر سب خبریں پہنچادیں۔

چنانچہ بلقیس کا قاصد جب چند دنوں کے بعد تمام سامانوں کو لے کر دربار میں حاضر ہوا تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے غضب ناک ہو کر قاصد سے فرمایا۔
)پ19،النمل:36,37(
ترجمہ قرآن:۔ فرمایا کیا مال سے میری مدد کرتے ہو تو جو مجھے اللہ نے دیا وہ بہتر ہے اس سے جو تمہیں دیا بلکہ تمہیں اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہو پلٹ جا ان کی طرف تو ضرور ہم ان پر وہ لشکر لائیں گے جن کی انہیں طاقت نہ ہو گی اور ضرور ہم ان کو اس شہر سے ذلیل کر کے نکال دیں گے یوں کہ وہ پست ہوں گے۔

چنانچہ اس کے بعد جب قاصد نے واپس آکر بلقیس کو سارا ماجرا سنایا تو بلقیس حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں حاضر ہو گئی اور حضرت سلیمان علیہ السلام کا دربار اور یہاں کے عجائبات دیکھ کر اس کو یقین آگیا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام خداعزوجل کے نبی برحق ہیں اور ان کی سلطنت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام نے بلقیس کواپنے دین کی دعوت دی تو اُس نے نہایت ہی اخلاص کے ساتھ اسلام قبول کرلیا پھر حضرت سلیمان علیہ السلام نے بلقیس سے نکاح کر کے اس کو اپنے محل میں رکھ لیا۔
اس سلسلے میں ہُدہُد نے جو کارنامے انجام دیئے وہ بلاشبہ عجائبات عالم میں سے ہیں۔ جو یقینا حضرت سلیمان علیہ السلام کے معجزات میں سے ہیں۔


تختِ بلقیس کیا تھا اور کس طرح آیا

ملکہ سبا ''بلقیس''کا تختِ شاہی اَسّی گز لمبا اور چالیس گز چوڑا تھا ،یہ سونے چاندی اور طرح طرح کے جواہرات اور موتیوں سے آراستہ تھا، جب حضرت سلیمان علیہ السلام نے بلقیس کے قاصد اور اُس کے ہدایا و تحائف کو ٹھکرا دیا اور اُس کو یہ حکم نامہ بھیجا کہ وہ مسلمان ہو کر میرے دربار میں حاضر ہوجائے تو آپ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ بلقیس کے یہاں آنے سے پہلے ہی اُس کا تخت میرے دربار میں آجائے چنانچہ آپ نے اپنے دربار میں درباریوں سے یہ فرمایا:۔
)پ 19،النمل: 38,39(
ترجمہ قرآن:سلیمان نے فرمایا اے درباریو! تم میں کون ہے کہ وہ اس کا تخت میرے پاس لے آئے قبل اس کے کہ وہ میرے حضور مطیع ہو کر حاضر ہوں ایک بڑا جن بولا میں وہ تخت حضور میں حاضر کردوں گا قبل اس کے کہ حضور اجلاس برخاست کریں اور میں بیشک اس پر قوت والا امانت دار ہوں۔
جنّ کا بیان سن کر حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ اس سے بھی جلد وہ تخت میرے دربار میں آجائے۔ یہ سن کر آپ کے وزیر حضرت ''آصف بن برخیا رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو اسم اعظم جانتے تھے اور ایک باکرامت ولی تھے۔ انہوں نے حضرت سلیمان علیہ السلام سے عرض کیا جیسا کہ قرآن مجید میں ہے:
)پ19،النمل:40(
ترجمہ قرآن:۔اس نے عرض کی جس کے پاس کتاب کا علم تھا کہ میں اسے حضور میں حاضر کردوں گا ایک پل مارنے سے پہلے۔
چنانچہ حضرت آصف بن برخیا نے روحانی قوت سے بلقیس کے تخت کو ملک سبا سے بیت المقدس تک حضرت سلیمان علیہ السلام کے محل میں کھینچ لیا اور وہ تخت زمین کے نیچے نیچے چل کر لمحہ بھر میں ایک دم حضرت سلیمان علیہ السلام کی کرسی کے قریب نمودار ہو گیا۔
تخت کو دیکھ کر حضرت سلیمان علیہ السلام نے یہ کہا:۔
)پ19،النمل:40(
ترجمہ قرآن:۔یہ میرے رب کے فضل سے ہے تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری اور جو شکر کرے وہ اپنے بھلے کو شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو میرا رب بے پرواہ ہے سب خوبیوں والا۔


Unordered List

Total Pageviews

Powered by Blogger.

Followers

Flag counter

Flag Counter