اور پھر یه سلسله هر دو، چار مهینے بعد وقفے وقفے سے چلتا رها، اور اب تو بھیڑ کو بھی یقین هو گیا تھا که مالک اُسے کبھی بھی قربان نهیں کرے گا، اور جب بھی وه اُسے لٹائے گا تو صرف اُس کی اُون هی اُتارے گا۔
لیکن! ایک دِن جب مالک نے اُسے حسبِ سابق زمین پر لیٹایا تو تب بھی وه اِسی خوش فهمی میں تھی که وه اُسے قربان نهیں کرے گا،
جس کے لیے وه تیار بھی نهیں تھی۔ اور پھر اگلے هی لمحے مالک کی تیز دھار چھری اُس کی گردن پر چل گئی اور وه موت کی آغوش میں پہنچ گئی۔
هم انسانوں کی زندگی بھی بالکل ایسی هی هے، هم بھی جب پہلی بار کسی بیماری یا مصیبت سے دوچار هوتے هیں تو یهی سوچتے هیں که بس اب تو موت آئی کے آئی، بہت روتے اور گڑگڑاتے هیں،
اور جب هم وهاں سے الله کی رضا سے بچ نکلتے هیں تو اگلی بار اُس بیماری یا مصیبت کو اتنا سنجیده نهیں لیتے اور یهی سوچتے هیں که یه تو محض کچھ پـَـل کی تکلیف هے اور هم دوباره ویسے هی بچ نکلیں گے۔۔۔!!!
لیکن پھر کس دِن اچانک وه بیماری یا مصیبت همارے لیے موت کا عندیا لے کر آتی هے همیں پته بھی نهیں چلتا، جس کے لیے نه تو هم نے کوئی تیاری کی هوتی هے اور نه هی جس کی همیں کوئی اُمید هوتی هے۔
ایسی ناگهانی اموات کی بہت سی مثالیں هم روزانه سنتے اور دیکھتے هیں۔
- - - - - -
قبرستان ایسے لوگوں سے بھرا هوا هے جو یه سمجھتے تھے که بوڑھے هونے پر وه اپنی زندگی اسلام کے مطابق ڈھال لیں گے......پر افسوس کہ وقت نہیں رہتا
0 comments:
Post a Comment