Information and theories about Islam

Wednesday, September 9, 2015

خاص کر لڑکیاں اور خواتین، اِسے ضرور پڑھیں




۔ اگر آپ کسی بوتیک کے ٹرائی روم میں کپڑے چیک کرنے جائیں۔

٭۔ کسی مہنگے ہوٹل میں ٹھہرنے جائیں۔

٭۔ یا شادی بیاہ کے موقعوں پر میرج ھالوں کے برائیڈل روم میں جائیں۔

تو وہاں موجود ٹوائلٹ اور باتھ روم کے آئینوں اور شیشوں کو لازمی چیک کر لیں کہ کیا واقعی وہ عکس دیکھنے کیلئے عام آئینے ہیں، یا اُن کی دوسری طرف سے کوئی آپ کو دیکھ سکتا ہے یا ویڈیو وغیرہ بنا سکتا ہے۔

اُن شیشوں کو چیک کرنے کا ایک بہت ہی آسان اور سادہ طریقہ ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے آپکو کسی بڑی پریشانی سے محفوظ کر سکتے ہیں۔

آپ شیشے پر اپنے ناخن کی نوک رکھیے، اگر ناخن کی نوک اور عکس کے درمیان ایک فاصلہ ہے، تو یہ ایک عام شیشہ ہے، جس کی دوسری طرف سے کوئی آپکو نہیں دیکھ سکتا۔

لیکن اگر آپ کے ناخن کی نوک اور عکس میں فاصلہ نہیں ہے تو اسکا مطلب ہے اُسکے دوسری طرف سے کوئی آپکو دیکھ سکتا ہے، یا کسی مذموم مقاصد کی خاطر ویڈیو یا تصویریں بنا سکتا ہے۔

لہٰذا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے، کسی ایسی جگہ جاتے ہی، سب سے پہلے یہ چیزیں چیک کریں۔

اللہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، اور سب کی عزتوں کی حفاظت فرمائے۔۔۔آمین

0 comments:

Post a Comment

Unordered List

Total Pageviews

Powered by Blogger.

Followers

Flag counter

Flag Counter