Information and theories about Islam

Sunday, August 9, 2015

Who is Women ? عورت کیا ہے ؟؟؟

اے عورت!
تم ماں ہو تو تمہاری آغوش میں سُکون ہے، بچپن سے لے کر تمہاری گود میں کھیلا، تمہارے ہاتھ کے بنے کھانوں میں تمہاری محبت دیکھتا رہا. میرے گھر واپس آنے پر میرے سر پر ہاتھ رکھنا، فجر کے وقت میرے بالوں میں انگلیاں پھیر کر مجھے جگانا، بچپن میں سڑک پار کرتے مجھے سختی سے بھینچ لینا. تمہارے قدموں میں جنت ہے، میری آخرت تم ہی سے ہے!

اے عورت!
تم بہن کی صورت دنیا کا خوبصورت ترین رشتہ ہو. تمہیں چھیڑتا ہوں تنگ کرتا ہوں مگر تم سے بےحد پیار کرتا ہوں. تم جتنا مجھے جانتی ہو سمجھتی ہو شاید اتنا کوئی نہیں جانتا. تمہاری ناراضگی بھی میرے بھلے کیلئے ہے. میری محبت تم اپنی رخصتی پر میرے آنسوؤں میں دیکھ سکتی ہو.

اے عورت!
تم بیوی کی صورت میں ایک پیارا رشتہ ہو، تم میری زندگی کا سکون ہو آرام ہو، تم میرا لباس ہو، میرے ایمان کو مکمل کرنے والی، میرے خاندان کو پورا کرنے والی، مجھے حوصلہ دینے والی، میرے کاندھوں پر اپنا سکون تلاش کرنے والی، میرا سب کچھ، میری زندگی ہو!

اے عورت!
تم بیٹی کی صورت میرے گھر کی رونق ہو، تمہاری کھلکھلاہٹ، تمہارا ہنسنا، تمہاری چمکتی آنکھیں، میرا گھر واپسی پر میری ٹانگوں سے لِپٹ جانا، میرے گلے میں اپنی بانہیں ڈال کر ضد کرنا، میری شہزادی، میری گُڑیا تم ہی تو ہو!

عورت ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی صورت مکمل محبت اور سراپا الفت کا نمونہ ہے. ان آبگینوں کو ٹھیس نہ پہنچانا، انہیں محبت سے رکھنا!

تحریر: اویس سمیر

0 comments:

Post a Comment

Unordered List

Total Pageviews

Powered by Blogger.

Followers

Flag counter

Flag Counter