Information and theories about Islam

Tuesday, August 25, 2015

عورت اور مرد ڈاکٹر لیسا



عورت اور مرد ڈاکٹر لیسا ایک امریکی لیڈی ڈاکٹر ہیں لگ بھگ تیس برس قبل مسلمان ہوئی ہیں اور معروف مبلغہ ہیں، یہ اسلام پر حقوق نسواں کے حوالے سے لگنے والے الزامات کا داندان شکن جواب دینے کے سلسلے میں خاصی معروف ہیں، انکے ایک لیکچر کے اختتام پر ان سے سوال ہوا کہ آپ نے ایک ایسا مذہب کیوں قبول کیا جو عورت کو مرد سے کم تر حقوق دیتا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ مٰیں نے تو جس مذہب کو قبول کیا ہے وہ عورت کو مرد سے زیادہ حق دیتا ہے، پوچھنے والے نے پوچھا وہ کیسے ؟ ڈاکٹر صاحبہ نے کہا صرف دو مثالوں سے سمجھ لیجئے، پہلی یہ کہ اسلام نے مجھے فکر معاش سے آزاد رکھا ہے یہ میرے شوہر کی ذمہ داری ہے کہ وہ میرے سارے خرچے پورے کرے، فکر معاش سے بڑا کوئی دنیوی بوجھ نہیں اور اللہ نے ہم خواتین کو اس سے مکمل بری الذمہ رکھا ہے، شادی سے قبل یہ ہمارے باپ کی ذمہ داری ہے اور شادی کے بعد ہمارے شوہر کی ۔ دوسری مثال یہ ہے کہ اگر میری ملکیت میں سرمایہ یا پراپرٹی وغیرہ ہو تو اسلام کہتا ہے کہ یہ صرف تمہارا ہے تمہارے شوہر کا اس میں کوئی حصہ نہیں جبکہ میرے شوہر کو اسلام کہتا ہے کہ جو تم نے کما اور بچا رکھا ہے یہ صرف تمہارا نہیں بلکہ تمہاری بیوی کا بھی ہے اگر تم نے اس کا یہ حق ادا نہ کیا تو میں تمہیں دیکھ لونگا.

0 comments:

Post a Comment

Unordered List

Total Pageviews

Powered by Blogger.

Followers

Flag counter

Flag Counter